!ارے بیوقوف لڑکیو

!ارے بیوقوف لڑکیو
کسی نامحرم پر اپنے والد یا بھائی کی حلال کی کمائی کیوں خرچ کر رہی ہو؟
جانو موبائل چھن گیا۔۔۔
ابو کا ہسپتال کا بل دیتا یا یونی کی فیس جمع کرواتا۔۔۔
بس جاب مل جائے گی تو میں آپ کو بہت اچھی جگہ کھانا کھلاؤں گا۔۔۔۔
اور یہ عقل سے پیدل لڑکیاں امی، ابا اور بھائی سے بہانے سے پیسے لیتی ہیں اور ان لٹریرے لڑکوں پر خرچ کرتی ہیں۔۔۔ کئی کئی سال تک خرچے کرنے کے بعد بہت دباؤ ڈال کر جب رشتہ لانے کا کہتی ہیں تو یہ لڑکے کہتے ہیں کہ
امی نہیں مان رہیں جانو مجھے دعا میں یاد رکھنا، مجھے معاف کر دو گی نا،
ہم جنت میں ملیں گے۔۔۔۔۔۔
میں کبھی کسی اور سے شادی نہیں کروں گا۔۔۔۔۔۔۔
میں ہمیشہ کے لیے جرمنی جا رہا ہوں۔۔۔۔
اور ان سالوں میں شیطان کو خوش کرنے کا سب سے گھناونا کام زنا بھی چلتا رہتا ہے۔۔۔ استغفراللہ۔۔۔۔
اور پھر یہ لڑکیاں پچیس تیس سال کی عمر میں اس دھوکے باز پر وقت پیسہ اور عزت برباد کر کے ذہنی امراض کا علاج کروانے آتی ہیں۔۔۔۔
خدا کے لیے ہوش کریں۔۔۔۔
نامحرم کو خوش و راضی کرنے میں آپ اپنی عزت، حلال پیسہ اور وقت داو پر نہ لگائیں۔۔۔ اللہ کی حدود کو توڑ کر کسی بظاہر نظر آنے والی خوشی کے پیچھے نہ بھاگیں۔۔۔۔ ان لڑکوں کی چاہت میں اچھے اچھے رشتے بھگا دیتی ہیں لڑکیاں اور پھر ڈپریشن کی مریضہ بن جاتی ہیں۔۔۔۔
یہ تاریک راستہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں دے گا۔۔۔۔
رہی بات ایسے لڑکوں کی تو والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بیٹوں کی تربیت میں عورت کی عزت ایسے شامل کر دیں جیسے کھانے میں نمک شامل کرتے ہیں۔ کھانے سے نمک نکال دیا جائے تو پورا کھانا پھیکا پڑ جاتا ہے۔۔۔۔ کھانے میں جان نمک سے آتی ہے۔۔۔۔
مرد کی شان میں جان عورت کی عزت کرنے سے آتی ہے۔
جو لڑکا عورت کی عزت کرنا جانتا ہوگا۔ وہ کبھی کسی لڑکی کا فائدہ نہیں اٹھائے گا۔۔۔ وہ کسی لڑکی کو دھوکا نہیں دے گا۔۔۔۔
وما علینا الاالبلاغ

Scroll to Top