ہم صرف زوجین ہی نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں

ہم صرف زوجین ہی نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں خاص طور پر نیکی کے کاموں میں، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ ہر نیک کامی میں دینا ہے ہر حال میں۔
میرا یہ جملہ مجھے پرسنل لائف میں بہت سپورٹ دیتا ہے۔
جب تک میاں بیوی ایک ٹیم نہیں بنتے وہ کسی بھی معاملے میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور اس کے لیے دونوں طرف سے یہی سوچ درکار ہوتی ہے۔
اور ہاں ۔۔۔۔ اسی سوچ کا تو شیطان دشمن ہے۔۔۔۔ اسے زوجین کا اتحاد کھٹکتا ہے اور جب یہ اتحاد گھر کی آبیاری اور دین کی محبت و دفاع میں ہو تو شیطان بال نوچ نوچ کر روتا ہے۔
اے مسلمان بھائیو بہنو !
اپنے شوہر یا بیوی کو بہت عزت و محبت دیں، گھر کو گلشن بنائیں، دین کے کاموں میں ایک ٹیم بن جائیں اور پھر شیطان کو باؤلا ہوتا دیکھیں۔۔۔۔۔🙂
یاد رکھیں نکاح کے خلاف مہم۔۔۔۔ اس وقت ابلیس کے بڑے پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔
Scroll to Top